شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ، 4 ہلاک
Web Desk
17 February 2026
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی نے گھرپرچھاپہ مارا ، اس دوران دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سی ٹی ڈی حکام کا دعویٰ ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ۔ کلاشنکوف اور ہینڈ گرینڈ برآمد کرلیا گیا۔ ہلاک دہشتگردوں میں جلیل،نیاز اور حمدان شامل ہیں۔۔۔ حکام کے مطابق کارروائی میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ دہشتگردوں کےکچھ ساتھی فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی۔۔۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سرچنگ کے دوران گھر سے بارودی مواد برآمد کیا گیا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔۔۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بتایاکہ اطلاعات کے مطابق گھرمیں ڈرموں میں آئی ڈیز تیارکی گئی تھیں، گھر سے ڈیٹونیٹرز، ڈیٹونیٹک وائر اور سرکٹ بھی برآمدکرلیے گئے۔۔۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسر نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ بارودی مواد کے ساتھ گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش جاری تھی، تینوں گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر شاہ لطیف میں چھاپا مارا گیا۔۔۔چھاپے کے دوران گھر میں موجود ملزمان نے فائرنگ کی جس سےگرفتار دہشتگرد زخمی ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں گھرمیں ایک دہشتگرد ماراگیا جبکہ زخمی تین دہشتگرد اسپتال پہنچنےسےقبل ہلاک ہوگئے۔۔۔ ڈی آئی جی اظفر نے بتایا کہ گھر سےباوردی مواد، 5 ہینڈگرنیڈ اور ایک ایس ایم جی ملی ہے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026