LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈیڈ لاک برقرار، حکومت اور اپوزیشن میں جاری مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی وائٹ سی ایگل راستہ بھٹک کر سندھ آپہنچا، نایاب پرندے کی آنکھیں سی کر پر کاٹ دیے گئے حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات ناکام، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان مذاکرات شروع ہونا بڑی کامیابی، سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہیے: فواد چودھری ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ سے سبق سیکھ کر شرائط قبول کریں: ایرانی پاسداران انقلاب اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک ہفتے میں دو بڑی کارروائیاں، 47 کلوگرام مشتبہ منشیات برآمد اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15 اکتوبر تک توسیع گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو کراچی کے لیے اضافی پانی کی فراہمی جلد شروع ہوجائے گی، مراد علی شاہ حکومتی وفد نے پی ٹی آئی پر دہشتگردی کے معاملے پر عدم تعاون کا الزام عائد کردیا ایک صوبے کو دہشت گردی سے جوڑنا ناعاقبت اندیشی ہے: علامہ ناصر عباس راجہ وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی صورِتحال پر بات چیت حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات بے نتیجہ ختم، ڈیڈ لاک برقرار

سی ٹی ڈی کی کارروائی، پاک پتن سے را کا خطرناک دہشت گرد گرفتار

Web Desk

3 October 2026

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف اضلاع میں 98 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مختلف کالعدم تنظیموں کے 13 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق پاکپتن سے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ (RAW) سے تعلق رکھنے والا انتہائی خطرناک دہشت گرد واجد بھی پکڑا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عثمان، نعیم، عبدالمنان، واجد، اسامہ، حسن اور بابر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، 3 آئی ای ڈی بم، 12 ڈیٹونیٹرز، 35 فٹ فیوز وائر اور بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مختلف تھانوں میں 13 مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رواں ہفتے کے دوران صوبہ بھر میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے 1,595 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 55,416 افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی اور 52 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ترجمان نے عزم ظاہر کیا کہ محفوظ پنجاب کے ہدف کے حصول کے لیے دائرہ کار مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔