بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
Web Desk
11 October 2026
بلوچستان کے ضلع بارکھان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک اہم خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے زیرِ سرپرستی کام کرنے والے دہشت گرد گروہ “فتنہ الہندوستان” کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سی ٹی ڈی بلوچستان کے ترجمان اور صوبائی مشیر بابر یوسفزئی کے مطابق یہ کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) بارکھان کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق کے بعد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 مسلح دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے جبکہ کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبّی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحه، خودکار رائفلیں اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ٹی ڈی جوانوں کی بہادری اور کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اعادہ کیا ہے کہ سیکورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی صوبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں فائرنگ کا ہولناک واقعہ، 9 افراد ہلاک، 2 بچے بھی شامل
11 October 2026
صوابی میں ہمارا پلان سن کر مخالفین کے ہوش اڑ جائیں گے، سہیل آفریدی
11 October 2026
کراچی؛ آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن
11 October 2026
امریکی حملوں کا جواب دینے کیلیے ایران نے روس کی مدد سے میزائل اور ڈرون پروگرام بحال کرلیے اگر امریکا دوبارہ حملے کرتا ہے تو ایران مؤثر جوابی کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
11 October 2026
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد خان شہید
11 October 2026
بھارت: الیکشن کمشنر کیخلاف احتجاج پر پولیس کا کریک ڈاؤن، اہم سیاسی رہنماؤں سمیت سیکڑوں مظاہرین زیر حراست
11 October 2026
وزیراعلیٰ سندھ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی مشروط حمایت کردی
11 October 2026
پیٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو وزیراعظم سے ملاقات نہیں کریں گے: امیر جماعت اسلامی
11 October 2026