خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خاتون خودکش حملہ آور گرفتار
Web Desk
21 February 2026
ڈیرہ اسماعیل خان: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے خفیہ اطلاع پر ڈی آئی خان کی شیخ یوسف خیمہ بستی میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے ایک مبینہ خاتون خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار خاتون کا تعلق وزیرستان سے ہے اور وہ ‘فتنہ الخوارج’ کے اہم کمانڈر شاہ ولی عرف طارق کوچی کی قریبی ساتھی اور دستِ راست سمجھی جاتی ہے۔
دورانِ تفتیش گرفتار خاتون نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے خارجی طارق کوچی سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی تھی، جبکہ خودکش حملے کے لیے ضروری سامان اور ٹارگٹ کی تفصیلات اسے خارجی کمانڈر عاصم نے فراہم کرنی تھیں۔ سی ٹی ڈی نے خاتون کے قبضے سے ایک 30 بور پستول، کارتوس، موبائل فونز، ٹیبلٹ اور حملے کی منصوبہ بندی میں استعمال ہونے والا دیگر سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے موبائل فون کے ڈیٹا سے کالعدم تنظیم کے ساتھ رابطوں اور خودکش حملے کے لیے اس کی رضامندی کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔ اس گرفتاری سے ڈی آئی خان میں ایک ممکنہ بڑے سانحے کو ٹال دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026