LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

کراچی: سی ٹی ڈی کی ملیر میں بڑی کارروائی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ کا مواد برآمد

Web Desk

25 February 2026

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (CTD) سندھ نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر کراچی کے علاقے ملیر میں ایک مشترکہ آپریشن کے دوران شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق، اس کامیاب آپریشن میں کالعدم تنظیم ‘فتنہ الہندوستان’ سے وابستہ ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس سے شہر میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا ہے۔

گرفتار دہشت گرد: ملزم کی شناخت عصمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔دہشت گرد کے قبضے سے بڑی مقدار میں بارودی مواد اور خودکش جیکٹ بنانے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کیا گیا ہے۔تنظیمی تعلق: ابتدائی تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم بی ایل اے (BLA) سے ہے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کے تانے بانے پڑوسی ملک سے ملتے ہیں اور اسے وہیں سے ٹارگٹ ملتے تھے۔پولیس کے مطابق، گرفتار دہشت گرد کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور سکیورٹی حکام کو نیٹ ورک کے دیگر ارکان کے حوالے سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔