LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکر باردوی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب ممالک ایران کیخلاف نئی جنگ کی حمایت نہ کریں، امید ہے خطے کے ممالک ماضی سے سبق سیکھ چکے ہوں گے: عباس عراقچی ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا، ورنہ امریکا جلد معاملہ نمٹا دےگا، ڈونلڈٹرمپ امریکی مڈٹرم انتخابات سے قبل ڈیموکریٹک پارٹی میں اختلاف، خاتون رکنِ کانگریس نے ریپبلکن امیدوار کی حمایت کردی غزہ میں بمباری کے نتیجے میں یرغمالی بھی ہلاک ہوئے: اسرائیلی فوج کے سابق سربراہ کا اعتراف ایران کے ساتھ ممکنہ نئی جنگ کیلئے اسرائیل نے فوجی تیاریاں مکمل کرلیں، اسرائیلی اخبار افغانستان سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پربلااشتعال فائرنگ کے جواب میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی حوثی ملیشیا جارحیت سے باز نہ آئی، سعودیہ میں بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملہ ناکام چین سے پارلیمانی تعاون، ادارہ جاتی روابط، تجربات کے تبادلے فروغ پا رہے: یوسف رضا گیلانی آج کل میڈیا کھمبوں کے پیچھے بہت پڑا، بڑے بڑے اینکر کھمبوں پر پروگرام کر رہے ہیں: مراد علی شاہ امریکی ریاست فلوریڈا میں نجی کمپنی کا طیارہ سڑک پرگر کر تباہ، تمام 9 افراد ہلاک کمیونسٹ پارٹی چائنہ کے وزیر تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا ترجیح، ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا: محسن نقوی پاکستان میں جاگیردارانہ جمہوریت اور خاندانی سیاست کی مزید گنجائش نہیں: خالد مقبول صدیقی پوتن نے زیلنسکی سے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، ماسکو آ سکتے ہیں، کریملن

کمیونسٹ پارٹی چائنہ کے وزیر تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

Web Desk

1 November 2026

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر تین روزہ سرکاری دورے پر دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں اعلیٰ سطحی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، چینی وزیر کی اسلام آباد ایئرپورٹ آمد پر سینیٹر انوشہ رحمان اور وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر فیصل نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ اپنے اس تین روزہ دورے کے دوران چینی وزیر پاکستان کی عسکری اور سیاسی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات، اقتصادی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وہ کل وزیرِ خارجہ کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی تقریب کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔

ترجمان وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی وزیر کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے مابین ہمیشہ سے جاری قریبی اعلیٰ سطحی سیاسی تبادلوں اور مضبوط دوطرفہ روابط کے تسلسل کا ایک اہم حصہ ہے، جو دونوں برادر ملکوں کے تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔