عدالت کا مسلسل عدم حاضری پر سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
Web Desk
3 January 2026
وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مسلسل عدم حاضری پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام آباد کی عدالت میں ان کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے مقدمہ زیرِ سماعت ہے۔
سینئر سول جج عباس شاہ نے کیس کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مسلسل غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی
29 July 2026
سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا
29 July 2026
اگر مجھےبیرون ملک گرفتارکیا گیا تو میرے لیے ‘خصوصی دستے’ تیار ہیں، نیتن یاہوکا دعویٰ
29 July 2026
کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری
29 July 2026
شہید اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی
29 July 2026
اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب
29 July 2026
پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم
29 July 2026
ایران نے دشمن کیخلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی: مسعود پزشکیان
29 July 2026