LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان ایران کا دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھنے کا اعلان جنوبی کوریا میں تمام شہریوں کو مفت اے آئی سروسز ملیں گی ایران کیساتھ جنگ، ٹرمپ کی ساکھ متاثر اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پوزیشن کمزور ناظم آباد ہسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملہ کا ڈراپ سین، بڑا انکشاف نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے ملاقات پمز واقعہ : وزیراعظم کا 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم بھارت میں قید 25 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے دکانداروں کیلئے آسان ٹیکس سکیم ایپ آپریشنل ہوچکی ہے: بلال اظہر کیانی

ڈیفنس رہائشی عمارت جھگڑا کیس، دو ملزمان کی ضمانت منظور

Web Desk

29 August 2026

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت (جنوبی) نے ڈیفنس کی ایک رہائشی عمارت میں دو فیملیز کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے کیس میں نامزد ملزمان نور العین اور علی حسن کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 20، 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل ارشاد شاہ نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکلین اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر رہتے ہیں جبکہ مدعی چوتھی منزل پر مقیم ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے واضح ہے کہ مدعی اپنے بیٹے، پولیس اہلکار اور سکیورٹی گارڈ کے ساتھ خود جارحانہ انداز میں تیسری منزل پر آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے پاس کوئی پرائیویٹ گواہ بھی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ تھانہ درخشاں میں ملزمان کے خلاف خواتین کی بے حرمتی، دھمکیاں دینے اور زخمی کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔