کور کمانڈرز کانفرنس،بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں، سہولت کاروں سے بغیر رعایت نمٹا جائیگا
Web Desk
24 December 2025
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی زیر صدارت 273ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ فورم نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے لیے فاتحہ خوانی اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔
کانفرنس میں اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال کا جامع جائزہ لیتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز اور فیصلہ کن کارروائی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ فورم نے دہشت گردی، جرائم اور سیاسی مفادات کے گٹھ جوڑ کو مسترد کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان کیا۔
شرکاء نے بلوچستان میں ترقیاتی اقدامات کو سراہا، قومی ایکشن پلان کے تحت عوامی فلاحی اقدامات بڑھانے پر زور دیا، کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور فلسطین پر پاکستان کے اصولی مؤقف کی توثیق کی۔ آرمی چیف نے افواج کی آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور ہر نوع کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوانات
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ
3 October 2026
امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا
3 October 2026
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
3 October 2026
سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق
3 October 2026
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
3 October 2026
لاڑکانہ میں فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
3 October 2026
ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج
3 October 2026
خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری
3 October 2026