حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام کے خدوخال میں اہم تبدیلیوں کیلئے مشاورت
Web Desk
7 January 2026
حکومتِ پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قرض پروگرام کے خدوخال میں اہم تبدیلیوں اور ریلیف حاصل کرنے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ نے معاشی گروتھ میں اضافے، سرمایہ کاری کے فروغ اور پاور ٹیرف میں کمی کیلئے مختلف تجاویز تیار کی ہیں۔ بیروزگاری اور غربت میں کمی، ٹیکس رعایت اور پالیسی ریٹ میں کمی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ حکومت آئی ایم ایف سے پرائمری بیلنس اور صوبائی بجٹ سرپلس اہداف میں نرمی کی درخواست کرے گی، جبکہ مالیاتی گنجائش پیدا کر کے معیشت کو مستحکم اور ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے اقدامات زیر غور ہیں۔ اس حوالے سے تجاویز وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کر دی گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026