LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ پر غور، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کا عزم

Web Desk

2 January 2026

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں وزارتِ دفاع کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی پالیسی غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری کے ذریعے معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ سے عالمی سرمایہ کاروں کو مواقع میسر آئیں گے اور ایوی ایشن سیکٹر میں جدید تقاضوں کے مطابق اصلاحات متعارف کرانے میں مدد ملے گی۔

کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیرِ پیٹرولیم، مشیرِ وزیراعظم برائے نجکاری، خصوصی معاونِ وزیراعظم طارق باجوہ، وفاقی سیکریٹریز کابینہ، دفاع اور نجکاری سمیت اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نجکاری اور آؤٹ سورسنگ کے ذریعے ادارہ جاتی اصلاحات پر حکومت کے زور کو بھی دہرایا گیا۔