پاکستان سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہی سانحہ اے پی ایس کا حقیقی انصاف ہوگا، وزیراعظم
Web Desk
16 December 2025
سانحہ آرمی پبلک ایس پشاور کی گیارہویں برسی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج پوری قوم ان شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کے مستقبل کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دلخراش سانحہ پوری قوم کے لیے ایک عظیم آزمائش تھا، جس نے دلوں کو غم سے بھر دیا، مگر قومی حوصلے کو پست نہ کر سکا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اے پی ایس کے معصوم بچوں، اساتذہ اور عملے کی قربانیاں ہمیشہ قومی یادداشت کا حصہ رہیں گی ۔ پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہی اس سانحے کا حقیقی انصاف ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان کے صبر و استقامت کو سلام پیش کرتی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ آج جب پاکستان ایک بار پھر دہشت گردی کے ناسور کا سامنا کر رہا ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں سیکیورٹی اہلکاروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تو سانحۂ اے پی ایس اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی۔وزیراعظم نے کہا کہ آج اس عہد کی تجدید کی جاتی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت پوری قوت کے ساتھ بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھا جائے گا
متعلقہ عنوانات
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
1 October 2026
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
1 October 2026
دریائے سندھ کا پانی پینے کے قابل نہیں رہا: محکمہ آبپاشی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
1 October 2026
ٹرمپ کیساتھ اچھے تعلقات، یوکرین تنازع حل کرنے کیلئے کوششوں پر شکرگزار ہیں: صدر پوتن
1 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، تصاویر جاری
1 October 2026
کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی، 60 لاکھ روپے کا سامان برآمد
1 October 2026
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ
1 October 2026
ستمبر میں مہنگائی 1.27 فیصد بڑھ گئی، سالانہ شرح 10.26 فیصد ریکارڈ
1 October 2026