پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی
Web Desk
10 January 2026
پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بی پی ایس 18 سے کم گریڈ کے اسپتال اسٹاف کے لیے دورانِ ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے مریضوں کی دیکھ بھال متاثر ہونے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کلینیکل اور سروس ڈیلیوری ایریاز میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔ تاہم صرف وہ افسران جو انتظامی فرائض انجام دیتے ہیں، انہیں سرکاری کام کے لیے محدود استثنا حاصل ہوگا۔
ادویات کی چوری اور بدانتظامی روکنے کے لیے اسپتالوں میں نگرانی کے سخت اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں فارمیسی اسٹورز اور ڈسپنسنگ کاؤنٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ فارمیسی اسٹاف کے لیے باڈی وورن کیمروں کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ ادویات کے اسٹاک کی وصولی، اجرا اور ریکنسیلی ایشن کے دوران باڈی کیمرے پہننا بھی لازم ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فارمیسی اور اسپتال کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات سیکیورٹی گارڈز بھی باڈی کیمرے پہنیں گے۔ تاہم وارڈز، آئی سی یو، این آئی سی یو اور آپریشن تھیٹرز میں کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی اور باڈی کیمروں کی فوٹیج کم از کم 30 دن تک محفوظ رکھی جائے گی اور تمام کیمروں کی نگرانی مرکزی کنٹرول روم سے کی جائے گی۔ کنٹرول روم صرف مجاز انتظامی اور سیکیورٹی افسران کی نگرانی میں کام کرے گا۔
محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو نگرانی کے آلات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ چیف فارماسسٹ اور چیف سیکیورٹی انچارج کو ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
دانتوں میں کیڑا روکنے کا آسان علاج دریافت
1 August 2026
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی فارماسیوٹیکل فیکٹری سیل، جعلی ادویہ برآمد
1 August 2026
ہسپتال بنانے کا اختیار صوبوں کے پاس ہے، وفاق اپنی ڈسپنسریاں اپ گریڈ کر سکتا ہے: مصطفیٰ کمال
1 August 2026
پولٹری فارمنگ انسانی صحت کیلئے مضر؟ نئی تحقیق
31 July 2026
مہنگائی اور بے روزگاری سے ذہنی بیماریوں میں خطرناک اضافہ، ماہرین کا انتباہ
31 July 2026
ملک کے جنوبی علاقوں میں ڈینگی وائرس پھیلنے کا امکان: ماہرین کا انتباہ
31 July 2026
ہسپتال بنا کر علاج کرنا ہیلتھ کیئر نہیں، انسانوں کو بیماریوں سے بچانا حقیقی صحت ہے۔وفاقی وزیر صحت
31 July 2026
مون سون میں فالج کا خطرہ کیوں بڑھ سکتا ہے؟ ماہرین نے اہم احتیاطی تدابیر بتا دیں
30 July 2026