وزیر داخلہ کی زیر صدارت کمیٹی اجلاس، سندھ اسمبلی کو ای چالان بریفنگ
Web Desk
23 December 2025
وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی، ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے اراکین بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں محکمہ قانون اور داخلہ کے سیکریٹریز بھی موجود تھے۔
اجلاس کے دوران سندھ اسمبلی کی کمیٹی کو کراچی میں ای چالان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ اب تک جاری کیے گئے ای چالان ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے لیے نافذ کیے گئے ہیں۔ پولیس حکام نے ای چالان کے بعد سے آئی بھتری کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کیں۔کمیٹی کے اراکین نے پولیس حکام سے ای چالان، جرمانوں اور انتظامی مسائل کے بارے میں تفصیلی سوالات کیے اور وضاحت طلب کی۔
صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ڈی آئی جی ٹریفک کو بلا کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ٹریفک کے مسائل، خدشات اور تجاویز پر تفصیلی بحث کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کا سب سے بڑا مسئلہ موٹرسائیکلوں اور چھوٹی گاڑیوں کا ہے اور اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ کم آمدن والوں کی گاڑیوں پر جرمانوں میں کمی کی جائے۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ اجلاس میں ٹرک اور ٹینکرز کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔ کراچی میں چار سو نئے ٹریفک سگنلز کی ضرورت ہے، جس کے لیے پولیس کو حکومت کو سمری بھیجنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سولہ ہزار ٹرالرز پر ٹریکنگ سسٹم نصب ہے جبکہ شہر میں بائیس ہزار کے قریب ٹرالرز چل رہے ہیں، غیر رجسٹرڈ ٹرالرز کو ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
ضیا الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح شہریوں کی جانوں کا تحفظ ہے اور ٹریفک حادثات اور اموات میں کمی لانا مقصود ہے۔ بعض ٹرکوں کا ایک ہی دن میں تین بار چالان ہوا، جس پر جرمانوں کی شرح پر نظرثانی کے لیے ایک ہفتے بعد دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے تجویز دی کہ مشہور شخصیات کو ٹریفک ایمبیسیڈر بنایا جائے تاکہ شہریوں میں آگاہی بڑھے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شہر میں اسلحے کے ساتھ گھومنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیکیورٹی اداروں کے علاوہ کسی کو اسلحہ لے کر آنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ سادہ لباس میں اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی
4 October 2026
پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور
4 October 2026
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال
4 October 2026
خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی
4 October 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا
4 October 2026
اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف
4 October 2026
پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد
4 October 2026