کلر اینڈ کیم ایکسپو 2026 کا 18 جولائی سے لاہور میں آغاز
Web Desk
15 July 2026
پاکستان کی ڈائز، کیمیکلز اور متعلقہ صنعتوں کی سب سے بڑی اور معتبر نمائش “11 واں کلر اینڈ کیم ایکسپو 2026” کا انعقاد 18 اور 19 جولائی کو لاہور انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر میں ہونے جا رہا ہے۔ یہ نمائش ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ، رین بو گروپ اور پنجاب ڈائز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے، جس میں صوبائی وزیر صنعت، تجارت و سرمایہ کاری شافع حسین بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ دو روزہ ایکسپو میں 300 سے زائد قومی اور بین الاقوامی نمائش کنندگان ڈائز، کیمیکلز اور متعلقہ شعبوں کی جدید ترین مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور صنعتی حل پیش کریں گے، جس میں پاکستان اور بیرون ملک سے ہزاروں صنعت کاروں، سرمایہ کاروں، درآمد و برآمد کنندگان اور محققین کی شرکت متوقع ہے۔
اس نمائش کے ساتھ ہی “ڈیجیٹل ٹیکسٹائل پرنٹنگ انڈسٹری ایکسپو” بھی منعقد ہوگی، جہاں ڈیجیٹل پرنٹنگ، ٹیکسٹائل پروسیسنگ، فنشنگ ٹیکنالوجیز اور صنعتی آٹومیشن کے شعبے میں ہونے والی جدید ترین پیش رفت کو سامنے لایا جائے گا۔ ایکسپو میں ٹیکسٹائل کیمیکلز، ڈائز، پگمنٹس، پینٹس، فارماسیوٹیکل اور زرعی کیمیکلز، کھادیں، پیٹروکیمیکلز، واٹر ٹریٹمنٹ، لیبارٹری آلات اور صنعتی مشینری سمیت مختلف اہم شعبوں کی بھرپور نمائندگی ہوگی۔ منتظمین کے مطابق، 2016 میں اپنے آغاز کے بعد سے یہ ایکسپو پاکستان کی ڈائز اور کیمیکلز انڈسٹری کا ایک ممتاز ترین بزنس ٹو بزنس (B2B) پلیٹ فارم بن چکا ہے، جو ملک میں تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ منتظمین نے شعبے سے وابستہ افراد اور کاروباری شخصیات کو نمائش میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے آسان داخلے کے لیے پیشگی آن لائن رجسٹریشن کرانے کا مشورہ دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم
19 August 2026
اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
19 August 2026
پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان
19 August 2026
کراچی: سی ویو اپارٹمنٹس کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے 2 افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
19 August 2026
بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری
19 August 2026
نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات
19 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
19 August 2026
پاکستان کا اہم فیصلہ: بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 ستمبر 2026 تک توسیع
19 August 2026