LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثیوں کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ، ایک شہری جاں بحق، پاکستانی سمیت 2 زخمی قیصر احمد شیخ کی نٹالی بیکر سے ملاقات، پاک امریکا اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر زور امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر پابندیوں کا بل منظور کرلیا عراقچی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال دفتر خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کی رپورٹ، ڈی جی آڈٹ عہدے سے ہٹا دیئے گئے ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم چین کے ساتھ مذاکرات کامیاب، آج کے فیصلے خطے کے مستقبل کا تعین کرینگے: عراقچی نئی کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا گیا پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا، اپنے حصے سے دوسروں کو دیا: وزیراعلیٰ مریم نواز تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب، لانگ مارچ پر مشاورت ہو گی اقوام متحدہ کی تحقیقات، ایران میں امریکی حملوں پر جنگی جرائم کے شواہد کا دعویٰ کردیا 27ستمبر کو پی ٹی آئی اسلام آباد نہیں پہنچے گی، بانی کی رہائی سزا پوری ہونے کے بعد ممکن ہے: فیصل کریم کنڈی پارلیمنٹ ہاؤس: اپوزیشن چیمبر میں علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کی ملاقات، آئین تحفظ اجلاس پر اہم مشاورت وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

آئس باتھ وزن تیزی سے کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے: تحقیق

Web Desk

20 May 2026

سائنسی تحقیق کے میدان سے ایک حیران کن اور دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق جسم کو ٹھنڈے ماحول میں رکھنے سے وزن تیزی سے کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یونیورسٹی آف ناٹنگھم اور نیدرلینڈز کے لیڈن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے ماہرین کی ایک مشترکہ طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موٹاپے کا شکار افراد اگر اپنے جسم کو ٹھنڈک فراہم کریں تو ان کا وزن نسبتاً زیادہ تیزی سے گھٹتا ہے۔ تحقیق کے دوران موٹاپے کا شکار 47 افراد کو مخصوص ‘آئس ویسٹ’ (برفانی واسکٹ) پہنائی گئی، جس کے بعد ان کے وزن میں واضح اور تیز کمی دیکھی گئی۔

سائنس دانوں نے اس عمل کی سائنسی وجہ بتاتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ روزانہ جسم کو ٹھنڈک میں رکھنے سے انسانی جسم میں موجود ’براؤن فیٹ‘ (بھوری چربی) فعال ہو جاتی ہے۔ یہ براؤن فیٹ جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھنے کے لیے کیلوریز کو تیزی سے جلاتی ہے اور حرارت پیدا کرتی ہے، جس کے نتیجے میں جسمانی چربی خود بخود کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

تحقیقی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر ماریئٹے بون نے اس مطالعے کے حوالے سے بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کی ابتدائی اور منفرد تحقیقات میں سے ایک ہے جس میں طویل عرصے تک ٹھنڈ کے اثرات کو زائد وزن اور موٹاپے کے شکار افراد پر باقاعدہ جانچا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹھنڈا ماحول انسانی جسم کو براؤن فیٹ فعال کرنے پر مجبور کرتا ہے، جبکہ پٹھے بھی حرارت پیدا کرنے کے لیے سرگرم ہو جاتے ہیں (خاص طور پر کپکپی کے ذریعے) تاکہ اندرونی درجہ حرارت کو متوازن رکھا جا سکے۔ ماہرین کے مطابق یہ طریقہ کار مستقبل میں موٹاپے کے علاج میں انتہائی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔