ملک میں موسم سرد اور خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی اور جزوی ابرآلودگی
Web Desk
11 February 2026
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کے ساتھ آسمان جزوی ابرآلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم رہے گا، اور پہاڑی علاقوں میں شدید سردی برقرار رہے گی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مظفرآباد میں 29 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ بالاکوٹ، چترال، مری، راولپنڈی، زیارت اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بھی بادل برسے۔
درجہ حرارت کے حوالے سے آج کالام میں منفی 4، نتھیاگلی، استور اور گوپس میں منفی 3، جبکہ اسکردو، مالم جبہ اور مری میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کے باعث عوام کو مناسب حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026