صوبائی وزراکا سرکاری فیول بند، دفاترمیں ورک فرام ہوک کا فیصلہ، تعلیمی ادارے 31مارچ تک بند، وزیراعلیٰ مریم نواز
Web Desk
9 March 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطے میں جنگ کے نتیجے میں غیر معمولی معاشی مشکلات کے مقابلے کے لیے غیر معمولی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہورمیں منعقدہ اجلاس میں مریم نوازنے پٹرولیم بحران کے خاتمے تک صوبائی وزراء کے لئے سرکاری فیول بند کردیا، سرکاری افسران کی گاڑیوں کے لئے پٹرول اور ڈیزل الاؤنس میں 50 فیصد فوری کمی کردی گئی۔
اِسی طرح صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسر کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی، ناگزیر سکیورٹی کے لئے صرف ایک گاڑی صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسر کے ہمراہ ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ سرکاری دفاتر میں ’ورک فرام ہوم‘ کا فیصلہ کیا ہے، صرف ضروری عملہ ہی دفتر آئے گا، اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں، 10 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گی، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے، اسکول اور تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز لے سکیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے ای بزنس اور’مریم کی دستک ‘ کے تحت سروسز جاری رہیں گی، سرکاری اُمور کی انجام دہی کے لئے آن لائن اجلاس اور ٹیلی کانفرنسز منعقد ہوں گی، سرکاری آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی لگا دی گئی، ہارس اینڈ کیٹل شو کا ثقافتی تہوار بھی ملتوی کر دیا گیا۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کے لئے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ پٹرولیم مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کرنے کا حکم دیا ہے، پی آئی ٹی بی کو پٹرولیم مصنوعات کے لئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا، ضلعی انتظامیہ، پولیس، پیرا اور دیگر اداروں کے نمائندے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیارکرنے والی ٹیم میں شامل ہوں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ ورک فرام ہوم کے تحت صرف اضافی سپورٹ اسٹاف کی آمدورفت بند کی جا رہی ہے، دفاتر میں کام بند نہیں ہو گا، نجی سیکٹر کو ورک فرام ہوم، غیر ضروری تقریبات نہ کرنے اور صرف ضروری اسٹاف بلانے کی ایڈوائزری جاری کی جائے۔
وزیر اعلی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع میں ٹرانسپورٹ کرایوں کی سخت نگرانی کی جائے، زائد اور ناجائز کرائے وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، پنجاب میں اشیائے خورونوش کی طلب و رسد کی سخت نگرانی کی جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مشکل ترین بحران میں جراتمندانہ فیصلوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مشکل حالات میں قوم کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
متعلقہ عنوانات
فضل الرحمٰن جھکنے یا سرینڈر کرنے کے لیے پیدا نہیں ہوا، معافی پروپیگنڈا کرنے والے مانگیں؛ مولانا فضل الرحمٰن
19 July 2026
19 تا 23 جولائی شدید بارشوں کا الرٹ جاری، سیلاب کا خدشہ
19 July 2026
ایران کی عبوری معاہدے سے دستبرداری کی ذرا بھی پروا نہیں: ٹرمپ
19 July 2026
لاہور:وفاقی وزیرعطاء اللہ تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ، ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
19 July 2026
افغان طالبان سے شکوہ ہے کہ آپ اپنی زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے نہیں روک رہے: حافظ نعیم
19 July 2026
اسحاق ڈار سے ڈاکٹر عبدالمالک کی ملاقات، بلوچستان کی معاشی خوشحالی کے عزم کا اعادہ
19 July 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست
19 July 2026
عمرہ زائرین میں 22 فیصد سے زائد اضافہ، پاکستان پہلے نمبر پر آگیا
19 July 2026