LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

مریم نواز کی رمضان المبارک میں سکیورٹی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت

Web Desk

19 February 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران صوبہ بھر میں سکیورٹی کے انتظامات کو انتہائی سخت کرنے اور عبادت گاہوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے خصوصی ہدایت کی ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی حفاظت کے لیے جامع پلان پر عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے بازاروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر اضافی پولیس اہلکار تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ رش والے مقامات پر عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ رمضان المبارک کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور سرچ لائٹس کی تنصیب کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حساس مقامات پر نمازِ جمعہ اور تراویح کے اجتماعات کے لیے بیریئرز اور خاردار تاروں کے ساتھ تھری لیئر سکیورٹی (تین سطحی حفاظتی حصار) کا حکم دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پولیس کو ہدایت کی کہ عبادت گاہوں کے گردونواح میں گشت بڑھایا جائے، سنیپ چیکنگ کی جائے اور سرچ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو پرامن ماحول میں عبادات کی ادائیگی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔