LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا بلوچستان میں فورسزکےلیے10 ارب روپے دینے کا اعلان

Web Desk

10 February 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے بلوچستان کا دورہ کیا اور کوئٹہ  میں ایف سی ہیڈکوارٹر  میں تقریب میں شرکت کی، اس موقع  پر انہوں  نے سکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب  نے  وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا دورہ  بھی کیا جہاں  وزیراعلیٰ بلوچستان  سرفراز بگٹی نے صوبائی کابینہ اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کا جذبہ   اور  پاکستان سے وابستگی قابل ستائش ہے، بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرےگی، ہم بلوچستان کے ساتھ ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ قومی یکجہتی سے ممکن ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ بلوچستان کو فتنہ نہیں  بلکہ فتنہ الخوارج کا سامنا ہے،جس کے  خلاف آپریشن میں ہرممکن تعاون فراہم کریں گے، بلوچستان کے لیے پنجاب کے وسائل اور خدمت حاضر ہیں۔

اس موقع پروزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ  مریم نواز شریف کو  بلوچستان آمد  پر خوش آمدید کہتے ہیں، سکیورٹی فورسز کے لیے 10ارب روپے کی معاونت مثبت  اور قابل تحسین اقدام ہے۔