مشکلات اور چیلنجز کے باوجود امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے: مریم نواز
Web Desk
12 July 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے امید کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ مشکلات اور چیلنجز کے باوجود ہمیں امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔ امید ایک ایسا مثبت جذبہ ہے جو انسان کو مایوسی کے اندھیروں میں بھی روشنی کی کرن تلاش کرنے کی آس دلاتا ہے اور آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے۔ اگر ہم ہمت اور حوصلہ کریں تو یہی امید کی روشنی، یقین کا چمکتا ہوا سورج بن جاتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اب عوام کی حقیقی امید بن چکی ہے اور وہ پاکستانی قوم کی ان امیدوں پر پورا اترنے کے لیے دن رات مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو یہ امید تھی کہ جب مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئے گی تو ہی انہیں لیپ ٹاپ، اسکالرشپ اور مفت ادویات جیسی سہولیات ملیں گی۔
مریم نواز شریف نے مستقبل کے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہیں قوی امید ہے کہ اب پنجاب کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی، صوبے کے ہر بے گھر فرد کا اپنی چھت کا خواب پورا ہوگا اور پنجاب کا ہر کسان اپنی لہلہاتی فصلیں دیکھ کر خوش اور خوشحال ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل
20 August 2026
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
20 August 2026
اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال
20 August 2026
فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان
20 August 2026
شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا
20 August 2026
پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال
20 August 2026
وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
20 August 2026
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور
20 August 2026