LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی قوم کیلئے باعثِ فخر ہے: مریم نواز

Web Desk

5 July 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کارگل جنگ کے ہیرو اور نشانِ حیدر پانے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے یومِ شہادت پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہیدِ وطن کی عظیم قربانی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

اپنے ایک خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے اس بہادر سپوت کو دل سے سلام پیش کرتی ہے۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے جس جرات، بے مثال بہادری اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ وطنِ عزیز کا دفاع کیا، اس نے دشمن کے دلوں پر بھی ہیبت طاری کر دی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ خود دشمن بھی کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی شجاعت اور غیر معمولی دلیری کا معترف ہے۔

مریم نواز شریف نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارضِ پاک کے دفاع کے لیے دی جانے والی یہ عظیم قربانی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے یاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی لازوال خدمات، وطن سے محبت اور لازوال ایثار کو ہمیشہ انتہائی قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔