مون سون، ہیٹ ویو اور اربن فلڈنگ کا خدشہ، تمام ادارے الرٹ رہیں: مریم نواز
Web Desk
9 July 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خبردار کیا ہے کہ جولائی، اگست اور ستمبر کے دوران صوبے میں درجہ حرارت میں شدید اضافے اور اربن فلڈنگ کا بڑا خدشہ ہے، اس لیے تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک مسلمہ حقیقت ہے اور بعض شہروں میں درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مون سون اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کے تحت ارلی وارننگ سسٹم کو فعال کر دیا گیا ہے، جبکہ ریسکیو اور دیگر اداروں کو موک ایکسرسائزز جاری رکھنے اور مویشیوں کے لیے خوراک کا بندوبست مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے شہریوں، بالخصوص بزرگوں اور بچوں کو ہیٹ ویو کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تاکید بھی کی۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب حکومت کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بارش کا پانی فوری نکال دیا جاتا ہے، جبکہ دیگر جگہوں پر پانی کھڑا رہتا ہے۔ اجلاس کے دوران انہوں نے ایک اور اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کاہنہ جیسے ناخوشگوار سانحات کی مستقل روک تھام کے لیے پنجاب حکومت نے “اپنا گھر، محفوظ گھر” پروگرام شروع کر دیا ہے۔ اس سکیم کے تحت پنجاب بھر کے شہری اپنے گھروں کو محفوظ بنانے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جس کے لیے حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے تک کا بلاسود (انٹرسٹ فری) قرض فراہم کیا جائے گ
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا
21 August 2026
صدر مملکت کا پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافن کی خدمات کا اعتراف
21 August 2026
پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک تحریک جاری رہے گی، اسلام آباد کیلئے کال دوں گا: حافظ نعیم الرحمان
21 August 2026
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
21 August 2026
بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
21 August 2026
بیرونی سرمایہ کاری لانے کا مشن، صوبائی وزیر چوہدری شافع کینیڈا پہنچ گئے
20 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی، فیصلے کیخلاف درخواست دوبارہ دائر کر رہے ہیں: رانا ثنا
20 August 2026
نور مقدم قتل کیس، مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظرثانی کی درخواست خارج، فیصلہ جاری
20 August 2026