LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران

وزیر اعلیٰ کا مون سون بارشوں کے سپیل پر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کے حکم

Web Desk

25 July 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں مون سون بارشوں کے 3 تیسرے سپیل کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں، واسا (WASa)، 1122 اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو ہائی الرٹ رہنے کے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔ پی ڈی ایم اے (PDMA) پنجاب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرگودھا میں 105 ملی میٹر، حافظ آباد میں 77، اوکاڑہ میں 73، بہاولنگر میں 63 اور ساہیوال میں 61 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ لاہور میں مجموعی طور پر 400 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے اور لاہور، گجرانوالہ، بہاولپور و رحیم یار خان میں اربن فلڈنگ کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے نشیبی علاقوں اور چوکنگ پوائنٹس سے پانی کی فوری نکاسی، شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو بارش کے دوران بچوں کو ندی نالوں سے دور رکھنے اور کچے و خستہ حال مکانات میں نہ رہنے کی سخت ہدایات کی ہیں۔