وزیراعلیٰ کی وزیر تعلیم کو ہر ہفتے ایک سکول میں خود کلاس لینے کی ہدایت
Web Desk
12 July 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے ایک منفرد اور احسن فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر ہفتے خود کسی ایک سرکاری اسکول کا دورہ کر کے وہاں کلاس لیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں گزشتہ دو سال چار ماہ کے دوران 43 لاکھ نئے طلبہ کی انرولمنٹ (داخلہ) کا ہدف کامیابی سے پورا کر لیا گیا ہے، جو کہ ماضی قریب کی نسبت سرکاری اسکولوں میں سب سے زیادہ حقیقی داخلوں کا ایک منفرد ریکارڈ ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کے اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی شفاف بنانے کے لیے ڈیجیٹل پیمنٹ کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے، جس کے تحت ایک لاکھ 38 ہزار پیف اساتذہ کے بینک اکاؤنٹس کھولے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پرائیویٹ اسکولوں کی رجسٹریشن کے لیے ڈیجیٹل میکانزم کا جائزہ لینے کی ہدایت کی اور صوبے بھر میں کام کرنے والے ٹیوشن سینٹرز کی رجسٹریشن کے لیے فوری تجاویز طلب کر لیں۔ انہوں نے ٹیوشن سینٹرز کی ڈیجیٹل میپنگ کے لیے بھی مؤثر طریقہ کار وضع کرنے کا حکم دیا۔ مریم نواز شریف نے پبلک اسکول ری آرگنائزیشن پروگرام (PSRP) پر بریفنگ کے دوران محکمے کے اختراعی ذرائع آمدن (Innovative Revenue Sources) کے امکانات کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے ایک جامع پلان طلب کر لیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بلاول بھٹو کا پارلیمان کو فعال بنانے پر زور، اپوزیشن کو کمیٹیوں میں واپسی کی دعوت
19 August 2026
غیر قانونی کال سینٹر چلانے پر 275 غیر ملکی گرفتار، 76 کو واپس بھیجنے کا فیصلہ
19 August 2026
بلاول بھٹو کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، پارلیمانی امور، ملکی سیاست پر گفتگو
19 August 2026
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ
19 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
19 August 2026
کراچی: یوم آزادی پر سٹال پر فائرنگ میں ملوث 3 دہشتگرد گرفتار
19 August 2026
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم
19 August 2026
اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
19 August 2026