LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ ٹرمپ جوہری پروگرام پر ٹھوس اقدامات کے بدلے ایران کو اقتصادی ریلیف دینے کیلئے تیار امریکی حکام نے آج ایران کے ثالثوں سے بات چیت کی ہے، صدر ٹرمپ احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر گورنر راج کی دھمکیوں پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، سہیل آفریدی سرفراز بگٹی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی جب تک عمران خان نہیں کہیں گے، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ رہیں گے: جنید اکبر ایم ڈی کیٹ 2026: سندھ کے ٹاپ 20 میں کراچی کا کوئی امیدوار شامل نہیں

مریم نواز مری پہنچ گئیں، منگل کو اہم اجلاس طلب کرلیا

Web Desk

29 September 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیاحتی مقام مری میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور بحالی کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے کل ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں، جہاں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں انہیں مری میں جاری مختلف ترقیاتی سکیموں پر جامع بریفنگ دی جائے گی۔ اس اجلاس کی خاص بات سابق وزیراعظم نواز شریف کی شرکت بھی ہوگی، جہاں ‘مری ڈیولپمنٹ پلان’ کے اہم پہلوؤں پر وزیراعلیٰ اور نواز شریف کے درمیان خصوصی مشاورت متوقع ہے۔

اجلاس کے دوران مری کی تاریخی مال روڈ اور اہم شاہراہ جھیکا گلی چوک کی ازسرنو تعمیر و بحالی سے متعلق تجاویز و منصوبوں پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں مال روڈ ہل سائیڈ کی اراضی سے متاثرہ افراد کو معاوضوں کی ادائیگی کے انتظامی و مالی معاملات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ ایک ہفتے سے مری کے قریب چھانگلہ گلی میں قیام پذیر ہیں اور خطے کی مجموعی اور سیاحتی ترقیاتی منصوبوں میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔