LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سرکاری عہدہ ملازمت نہیں، عوامی خدمت کا ذریعہ ہے: مریم نواز فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ: بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری مشین ریڈایبل پاسپورٹ بند، اب صرف ای پاسپورٹ جاری ہوں گے سانحہ پشاور: سکول کی عمارت ناقص تعمیر کے باعث منہدم ہوئی، رپورٹ پولیس چیف کو ارسال پاکستان نے علاقائی استحکام کے فروغ کیلئے مؤثر کردار ادا کیا: رضوان سعید امریکی میڈیکیئر فنڈز میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے فراڈ میں مطلوب تین ملزمان کے پاکستان میں ہونے کا انکشاف ‘ہر شہری سے قربانی کی توقع کی جائے گی’، برطانوی فوج کے سربراہ نے جنگ کے خطرات کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ سکیورٹی فورسز کا چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ پاکستان کا اسرائیلی قبضہ ختم کرنے، آزاد فلسطین کیلئے ناقابلِ تنسیخ مدت مقرر کرنے کا مطالبہ آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک یورپی یونین کے سیٹلائٹ منصوبے کے منظوری کیلئے شراکت داروں کیساتھ مذاکرات جی سیون کا 44 ممالک میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کیلئے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان چین کا مسئلہ فلسطین کے دو ریستی حل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

سرکاری عہدہ ملازمت نہیں، عوامی خدمت کا ذریعہ ہے: مریم نواز

Web Desk

17 October 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پروونشل مینجمنٹ سروس (PMS) سندھ کے زیرِ تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ وہ سرکاری ذمہ داریوں کو محض ملازمت سمجھنے کے بجائے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے کام کریں، کیونکہ ان کا ہر فیصلہ لاکھوں لوگوں کو براہِ راست متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست نے افسران کی تربیت اور صلاحیتوں پر بھاری سرمایہ کاری کی ہے، لہٰذا نوجوان افسران روایتی اور آسان رستے منتخب کرنے کے بجائے عملی نتائج اور کارکردگی پر توجہ دیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ محض حاضری لگانا، فائلیں دستخط کرنا یا غفلت کو جواز بنانا ملک کے لیے نقصان دہ ہے؛ نوجوان افسران مستقبل کی قیادت ہیں اور انہیں اپنے منصب کو عوامی خدمت کا حقیقی ذریعہ بنانا ہو گا۔