وزیر اعلیٰ کے پی کا بانی پی ٹی آئی کا ‘الشفاء’ میں علاج کرانے کا مطالبہ
Web Desk
13 March 2026
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بانی تحریک انصاف کی صحت اور علاج کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا ون پوائنٹ ایجنڈا بانی پی ٹی آئی کی صحت ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ ان کا علاج ان کی فیملی کی موجودگی میں الشفاء ہسپتال میں کروایا جائے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بارہا مطالبات کے باوجود حکومت اس معاملے پر توجہ نہیں دے رہی، جو کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ملک میں ایسی حکومت نافذ ہے جس کے پاس نہ داخلہ پالیسی ہے اور نہ ہی کوئی خارجہ پالیسی، ان کی تمام تر توجہ صرف بانی پی ٹی آئی کے علاج میں رکاوٹیں ڈالنے اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کو نااہل کروانے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسے مفادات کے ساتھ ملک کیسے ترقی کر سکتا ہے؟ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی پارٹی کے تاحیات لیڈر ہیں اور ان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا
متعلقہ عنوانات
ایرانی وفد کا امریکاسے مذاکرات کیلیے اسلام آبادآنے کاامکان، برطانوی نیوزایجنسی
20 April 2026
مذاکرات سے خطے میں امن کوفروغ ملے گا، ڈارکا ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ
20 April 2026
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس، مذاکرات یقینی بنانے کاعزم
20 April 2026
اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا مرحلہ: وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی سفیر کی ملاقات
20 April 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون: ناکہ بندی مذاکرات میں رکاوٹ ہے، روئٹرز کا دعویٰ
20 April 2026
پنجاب میں شرمپ فارمنگ کے انقلابی منصوبوں پر پیشرفت، بنجر زمینیں معاشی زونز میں تبدیل
20 April 2026
پاک مصر مشق ’تھنڈر II‘ کامیابی سے مکمل، انسداد دہشتگردی تعاون مزید مضبوط
20 April 2026
پاکستان نے امن کیلئے کردار ادا کیا، امریکا ناقابلِ اعتماد، مذاکرات میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں: ایران
20 April 2026