گورنر راج کی دھمکیوں پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، سہیل آفریدی
Web Desk
29 September 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کی دھمکیوں کے باوجود وہ اپنے نظریاتی مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی کرسی یا اقتدار پر لعنت بھیجتے ہیں جو انہیں ان کے بنیادی نظریے اور اصولوں سے ہٹا دے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی مرضی، خودمختاری اور عوامی مینڈیٹ کے برعکس کوئی بھی آئینی یا سیاسی اقدام قابلِ قبول نہیں ہوگا۔
اجلاس کے دوران صوبے میں امن و امان کی قائم سازی اور سیکورٹی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے امن کی بحالی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اپنے ترقیاتی بجٹ سے 35 ارب روپے کی بھاری کٹوتی کی اور یہ رقم خیبرپختونخوا پولیس کی وسائل اور صلاحیتوں میں اضافے کے لیے فراہم کی۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سیاسی عناصر اور حکام عقلِ کل بنے ہوئے ہیں اور خیبرپختونخوا کے اصل اسٹیک ہولڈرز، عوامی نمائندوں اور مقامی آبادی کی بات سننے یا سمجھنے کو تیار نہیں ہیں۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026