دہشتگردی کے خلاف جنگ کو قبائلی یا قومی لڑائی نہ سمجھا جائے: سرفراز بگٹی
Web Desk
12 October 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں دہائیوں پرانے قبائلی تنازعات کو مقامی اور قبائلی روایات کے مطابق ہی حل کیا جائے گا، تاہم دہشت گردی کے خلاف جاری ریاستی جنگ کو کسی بھی طور پر قبائلی یا قومی لڑائی نہ سمجھا جائے۔ کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کی ترقیاتی حکمتِ عملی میں ان علاقوں کو ترجیح دی جائے گی جہاں ماضی میں کوئی کام نہیں ہو سکا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ماضی میں اعلیٰ سرکاری اور سیاسی عہدوں پر براجمان شخصیات نے اپنے ہی علاقوں اور لوگوں کو یکسر نظر انداز کیا۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کے نزدیک تمام اضلاع اور شہری مساوی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے تعلیمی و صحتی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ مکمل میرٹ پر کنٹریکٹ اساتذہ کی شفاف بھرتیوں کے باعث صوبے کے 99 فیصد اسکول فعال ہو چکے ہیں، نیز کنٹریکٹ اساتذہ اور ملازمین کے لیے ایک جدید پنشن اسکیم بھی متعارف کرائی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے صحت اور تعلیم سمیت بنیادی ڈھانچے میں کی جانے والی ان انقلابی اصلاحات کو ناصرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026