LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 اہلکار زخمی حوثیوں کے حملے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کی سعودیہ کیلئے پروازیں معطل یورپی یونین کا بحیرہ احمر میں جہازوں کی حفاظت کیلئے بحری مشن مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ امریکا کا وینزویلا کے معزول صدر نکولس اور انکی اہلیہ پر امریکی شہریوں پر تشدد کی سازش کا الزام فرانس میں تعلیمی نظام کی ناقص صورتحال کیخلاف طلبہ کا ملک گیر احتجاج تیسرے ہفتے داخل ادب کا نوبیل انعام شاعرہ اور مضمون نگار این کارسن کے نام یوکرین کے روس میں 20 سے زائد علاقوں پر ڈرون حملے، 399 ڈرون تباہ روس کا مغربی یورپ کے ساتھ مسلح تنازع شروع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، ماریہ زخارووا یورپی یونین کا روس کیخلاف 22واں پابندی پیکیج، 1500 سے زائد افراد اور کمپنیاں نشانے پر امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، 17 بحری جہاز بھی فہرست میں شامل یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک آبنائے ہرمز میں غیر علاقائی طاقتوں کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، پاسداران انقلاب ایران میں مہنگائی اور افراطِ زر سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، وزیر خزانہ ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم عرب لیگ اور اقوام متحدہ کا سعودیہ میں حوثی حملے فوری روکنے کا مطالبہ

بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کیا جا رہا ہے: سرفراز بگٹی

Web Desk

8 October 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو جدید ہنر اور صلاحیتوں سے لیس کر کے انہیں بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو نوجوانوں اور ریاست کے درمیان ایک واضع فاصلہ موجود تھا، جسے ختم کرنے اور نوجوانوں کو قومی دھارے سے جوڑنے کے لیے سماجی تنظیموں کے ساتھ مل کر خصوصی منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گرد اور اسملگر ہمارے نوجوانوں کا استحصال کرتے ہوئے انہیں غلط راستوں اور خودکش دھماکوں کی طرف دھکیل رہے تھے، لیکن اب حکومت ان کے مستقبل کو محفوظ بنائے گی۔ انہوں نے بالخصوص خواتین اور بچیوں کی تعلیم و ہنرمندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت اگلے 3 سے 4 سالوں تک ہنر مند نوجوانوں کو مالی و فنی معاونت فراہم کرے گی تاکہ وہ قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔