عوام پر بوجھ ڈالنے والے ہر فیصلے کی مخالفت کریں گے، سہیل آفریدی
Web Desk
9 March 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی وفاقی حکومت کے فیصلوں پر شدید تنقید۔۔کابینہ اجلاس سے خطاب میں دوٹوک اندازمیں کہاکہ عوام پر بوجھ ڈالنے والے ہرفیصلے کی مخالفت کریں گے۔۔
وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ پاکستان میں ہمیشہ قربانی کے وقت عوام کو نشانہ بنایا جاتا ہے، یہ رویہ تبدیل ہونا چاہیے، توانائی بحران اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کو بچانا حکومت کی ذم داری ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ مشکل حالات میں سب سے پہلے حکمرانوں اور ریاستی اداروں کو اپنی مراعات کم کرنی چاہئیں۔پروٹوکول اور سرکاری اخراجات میں کمی لا کر عوام کو ریلیف دیا جانا چاہیے۔
سہیل آفریدی کاکہناتھاکہ عمران خان کے دور میں کووڈ عالمی وبا کے باوجود عوام اور کاروبار کو ریلیف دیا گیا۔ انہوں نے مزدور طبقے کے لیے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں احساس مزدور شیلٹر قائم کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ شیلٹرز میں مزدوروں کے لیے سایہ دار جگہ، پینے کے پانی اور کھانے کا انتظام کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کیلئے سفری الرٹ جاری کردیا
18 July 2026
امریکی صدر کی ہدایت پر ایران کے خلاف بڑے فضائی حملوں کا آغاز، تہران کی عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، سینٹ کام کا باضابطہ اعلان
18 July 2026
اردن حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر ٹرمپ کی خاموشی ٹوٹ گئی، پینٹاگون کو پوری شدت سے ایران پر بمباری کا حکم، روسی میڈیا کا دعویٰ
18 July 2026
انمول عرف پنکی کا بھائی منشیات سمیت گرفتار
18 July 2026
ٹرمپ دو اہم سفارتی کامیابیوں کو تباہ کر کے امن کی بات کر رہے ہیں، ایرانی سفیر
18 July 2026
امریکی فوجیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گی، پیٹ ہیگستھ
18 July 2026
جنگ مخالف تنظیموں کے اتحاد کا اسرائیلی مظالم کے خلاف وسطی لندن میں احتجاج
18 July 2026
خلیج عدن سے اغوا ہونیوالا بحری جہاز صومالیہ کی علاقائی سمندری حدود میں منتقل کر دیا گیا
18 July 2026