کہیں بادل و بارش تو کہیں برفباری، ملک بھر میں موسم کے حسیں رنگ بکھرنے لگے
Web Desk
31 December 2025
ملک کے مختلف حصوں میں بادل، بارش اور برفباری نے سردی کی شدت بڑھا دی اور حسین مناظر دیکھنے میں آئے۔
بلوچستان میں کوئٹہ، چمن اور گوادر میں بارش سے موسم سرد ہوگیا جبکہ توبہ اچکزئی کے مختلف علاقوں میں برفباری ریکارڈ کی گئی۔ چمن اور گردونواح میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور سیلابی ریلے آبادی میں داخل ہو گئے۔
خیبرپختونخوا کے علاقوں رزمک، شوال، وانا، برمل اور شکئی کے بالائی حصوں میں بارش کے بعد برفباری ہوئی۔ دیامر میں شدید برفباری کے باعث بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جبکہ بابوسر ٹاپ پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔
آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں بھی برفباری ہوئی، اڑنگ کیل، گریس ویلی اور تاؤ بٹ میں برف کی سفید چادر بچھ گئی۔ چلاس کے پہاڑوں پر برفباری اور بالائی علاقوں میں سرد ہواؤں کا راج رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گلیات میں بھی برفباری کا امکان ہے۔ سندھ میں موسمِ سرما کی پہلی بارش ہوئی، لاڑکانہ، جیکب آباد اور نوڈیرو میں بادل برس پڑے، جبکہ لاہور میں آج اور کل بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026