LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی نئی او پی ٹی فیس کی تجویز، کالجز کو بھاری جرمانے یا فیس ادا کرنا ہوگی ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا عمران سے ملاقات کے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے: محمود اچکزئی مولانا کو عمرے کی مبارکباد دینے آیا، ملک کی بہتری کیلئے دعا گو ہوں: سپیکر قومی اسمبلی وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ایرانی فوج کا طویل جنگ کیلئے مکمل تیاری اور پیشگی کارروائیوں کا اعلان ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف 7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو شکست دی: حافظ نعیم الرحمان بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات محسن نقوی، طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات صومالی بحری قزاقوں سے بازیاب تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے ایران افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، ایرانی عہدیدار عالمی مسائل کے حل کیلئے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کا کردار مزید اہم ہو گیا: اسحاق ڈار سینیٹر فاروق ایچ نائیک جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی

بینچ اور بار کے تعاون کے بغیر عدالتی اصلاحات کامیاب نہیں ہوسکتیں: چیف جسٹس

Web Desk

31 August 2026

کوئٹہ: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے تاکید کی ہے کہ بینچ اور بار کے باہمی اور مضبوط تعاون کے بغیر ملک میں عدالتی اصلاحات کبھی کامیاب نہیں ہو سکتیں۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ملک کے عدالتی نظام کو صرف عدالتوں تک محدود رکھنے کے بجائے شہریوں اور سائلین کی ضروریات کے گرد مرکوز کرنا ہوگا تا کہ انصاف کے حصول کے لیے عدالتوں کا رخ کرنے والے شہریوں کو غیر ضروری مشکلات اور التوا کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی محض ایک ذریعہ ہے جبکہ حقیقی مقصد سائلین کو سستا اور شفاف انصاف فراہم کرنا ہے، اسی لیے عدالتی امور میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انصاف کی فراہمی کو تیز تر بنانے کے لیے کیا جانا چاہیے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے مزید کہا کہ بلوچستان کے دور دراز اور پس ماندہ علاقوں میں محدود وسائل اور درپیش سکیورٹی چیلنجز کے باوجود انصاف کی فراہمی کا عمل جاری ہے جو قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عام عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت اور آسان انصاف فراہم کرنا عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام متعلقہ فریقین کو ایک پیج پر آ کر مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی۔