LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جوہانسبرگ کی جیل میں قیدیوں کے فن پاروں نے سب کو حیران کردیا پاکستان کی مینگو ڈپلومیسی ، 76 ممالک کو آم تحفے میں دینے کا فیصلہ وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ؛ 1800 سی سی سے کم استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کر کے 30 فیصد کر دی یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل اور ڈرون حملہ، 9 افراد ہلاک شہری کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی سمیت دیگر کو نوٹس جاری پی سی بی اور سعودی کرکٹ فیڈریشن میں تاریخی معاہدہ، جدہ میں عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا : پاکستانی اور قطری ثالثوں کی امریکی و ایرانی مذاکرات کاروں سے ملاقاتیں، مثبت پیش رفت کا دعویٰ وفاق اور صوبوں کے درمیان این ایف سی معاہدہ ازسرنو دیکھا جائے: عالمی بینک نائجر میں نیا قانون، ہم جنس پرستی پر کئی بڑے سرکاری افسر گرفتار افغان طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں اور یورپی دورےکیخلاف برازیل میں بڑا مظاہرہ ایران نے بحرین میں امریکی قیادت میں سکیورٹی اجلاس مسترد کر دیا سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی اسرائیلی دھمکی ریاستی دہشت گردی ہے: ایران شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات ایران اور عراق میں ہوں گی امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت، آئندہ دور جاری رکھنے پر اتفاق پاکستان میں پہلی بار جدید روبوٹک ٹیکنالوجی سے ریڑھ کی ہڈی کی سرجری؛ گمبٹ انسٹی ٹیوٹ نے نئی طبی تاریخ رقم کر دی

چیف جسٹس پاکستان نے چاروں ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کے لیے انٹرویو کمیٹیاں تشکیل دے دی

Web Desk

2 July 2026

چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملک کی چاروں صوبائی و وفاقی ہائیکورٹس میں نئے ججز کی میرٹ پر تقرری کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے سات سات ارکان پر مشتمل خصوصی انٹرویو کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ اعلامیے کے مطابق، یہ کمیٹیاں متعلقہ ہائیکورٹس میں ججز کے عہدوں کے لیے موزوں امیدواروں کے باقاعدہ انٹرویوز کریں گی اور ان کی اہلیت کی تفصیلی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔

لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ  دونوں ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کے لیے قائم کردہ انٹرویو کمیٹی کے چیئرمین سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس حسن اظہر رضوی ہوں گے۔ اس کمیٹی کے دیگر ارکان میں جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس سرفراز ڈوگر، وفاقی اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، فاروق ایچ نائیک، بیرسٹر علی ظفر اور احسن بھون شامل ہیں۔ سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ دونوں عدالتوں کے لیے قائم کردہ انٹرویو کمیٹیوں کی سربراہی جسٹس عامر فاروق کریں گے۔ سندھ ہائیکورٹ کی کمیٹی  میں جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس ظفر احمد راجپوت، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، فاروق ایچ نائیک، علی ظفر اور احسن بھون بطور ارکان شامل کیے گئے ہیں۔ بلوچستان ہائیکورٹ کی کمیٹی میں چیئرمین جسٹس عامر فاروق کے ہمراہ جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس محمد کامران خان ملاخیل، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، فاروق ایچ نائیک، علی ظفر اور احسن بھون بطور ارکان اپنے فرائض انجام دیں گے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ان انٹرویو کمیٹیوں کی تشکیل کا بنیادی مقصد اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کے عمل کو تیز، شفاف اور سفارش سے پاک بنانا ہے تاکہ بہترین قانونی مہارت رکھنے والے افراد کو ہائیکورٹس کا حصہ بنایا جا سکے۔