LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح امریکا کا کرس مرفی کو العدید ایئربیس تک رسائی دینے سے انکار آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ فیئر فورڈ ایئربیس سے برطانوی نوجوان گرفتار روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے رواں ماہ ترکیہ کا دورہ کریں گے سویڈن: شاہی محل کے باہر پولیس کی فائرنگ سے مسلح شخص زخمی حالت میں گرفتار ایرانی وزیر داخلہ کی قطری امیر سے ملاقات، علاقائی امور پر تعمیری بات چیت صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال، لانگ مارچ پر تبادلہ خیال روس یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے، زیلنسکی کا دعویٰ لیتھوانیا میں جوہری ہتھیاروں کی ممکنہ تعیناتی پر روس جوابی اقدامات کرے گا، کریملن آبنائے ہرمز کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی سوشل میڈیا پوسٹس نہیں کریں گی، ایرانی ڈپٹی سپیکر شامی صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو امریکا اقتصادی جنگ کی طرح فوجی محاذ میں بھی ناکام ہوگا: محسن رضائی

کے پی میں شعبۂ انصاف کیلئے اب تک کا سب سے زیادہ بجٹ مختص، چیف جسٹس کا اظہار اطمینان

Web Desk

28 August 2026

چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرِ صدارت خیبر پختونخوا کے شعبۂ انصاف کے اقدامات سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں عدالتی انفراسٹرکچر، سروس ڈیلیوری اور عام آدمی کی انصاف تک رسائی میں بہتری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چیف جسٹس نے خیبر پختونخوا میں شعبۂ انصاف کے لیے اب تک کا سب سے زیادہ بجٹ مختص کیے جانے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ صوبائی حکومت کے مضبوط عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ اجلاس میں تمام عدالتی کمپلیکسز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے، ای لائبریریوں کے قیام، خواتین کے سہولت مراکز اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے حاصل کردہ پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کو بہتر اور تیز ترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مسلسل اور مؤثر رابطہ برقرار رکھا جائے۔ اس اہم اجلاس میں سپریم کورٹ، پشاور ہائی کورٹ کے ججز اور اعلیٰ صوبائی حکام نے شرکت کی۔