حالات بہتر ہونے تک شہری ایران جانے سے گریز کریں، پاکستان نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
Web Desk
10 January 2026
اسلام آباد: وزارتِ خارجہ نے پاکستانی شہریوں کے لیے ایران سے متعلق سفری ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی شہری حالات بہتر ہونے تک غیر ضروری طور پر ایران کا سفر نہ کریں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران میں مقیم پاکستانی شہری انتہائی احتیاط برتیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔ بیان میں زور دیا گیا ہے کہ پاکستانی شہری ہر وقت پاکستانی سفارتخانے اور قونصل خانوں سے رابطے میں رہیں۔
ترجمان کے مطابق وزارتِ خارجہ نے ایرانی شہروں تہران، زاہدان اور مشہد میں ہنگامی رابطہ نمبرز بھی جاری کر دیے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال میں پاکستانی شہری فوری مدد حاصل کر سکیں۔ وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026