LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی میڈیکیئر فنڈز میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے فراڈ میں مطلوب تین ملزمان کے پاکستان میں ہونے کا انکشاف ‘ہر شہری سے قربانی کی توقع کی جائے گی’، برطانوی فوج کے سربراہ نے جنگ کے خطرات کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ سکیورٹی فورسز کا چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ پاکستان کا اسرائیلی قبضہ ختم کرنے، آزاد فلسطین کیلئے ناقابلِ تنسیخ مدت مقرر کرنے کا مطالبہ آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک یورپی یونین کے سیٹلائٹ منصوبے کے منظوری کیلئے شراکت داروں کیساتھ مذاکرات جی سیون کا 44 ممالک میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کیلئے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان چین کا مسئلہ فلسطین کے دو ریستی حل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان سیکا اجلاس: اسرائیلی صدر کے خطاب کے دوران 10 ممالک کے مندوبین کا واک آؤٹ امریکی ریاست اوریگون کے سکول میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل کھولنا خطے سے امریکی انخلا سے مشروط ہے: ایرانی فوج ایران کی سعودیہ اور یمن میں اختلافات ختم کرانے کیلئے سفارتی کردار ادا کرنیکی پیشکش قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کا لبنان کی حمایت کا عزم

سیکا اجلاس: اسرائیلی صدر کے خطاب کے دوران 10 ممالک کے مندوبین کا واک آؤٹ

Web Desk

17 October 2026

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ ایشیائی ممالک کی تنظیم سیکا (CICA – Conference on Interaction and Confidence Building Measures in Asia) کے سربراہی اجلاس کے دوران 10 سے زائد ممالک کے مندوبین نے اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ (Isaac Herzog) کے خطاب کے وقت احتجاجاً ہال سے واک آؤٹ کیا۔

عالمی میڈیا اور مرکزِ اطلاعاتِ فلسطین کے مطابق، جیسے ہی اسرائیلی صدر نے اپنا خطاب شروع کیا، ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان (Hakan Fidan) اور ان کا وفد فوری طور پر اپنی نشستوں سے اٹھے اور ہال کا بائیکاٹ کرتے ہوئے باہر نکل گئے۔ ان کے ساتھ دیگر متعدد ایشیائی ممالک کے نمائندوں نے بھی غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت اور خونریز جنگ کے خلاف شدید سیاسی ردِعمل دیتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

واضح رہے کہ سیکا (CICA) کا یہ سربراہی اجلاس آذربائیجان کی صدارت میں منعقد ہو رہا ہے۔ 28 رکن ممالک پر مشتمل یہ تنظیم ایشیائی ریاستوں کے 90 فیصد رقبے اور دنیا کی نصف سے زائد آبادی کی نمائندگی کرتی ہے۔ عالمی فورم پر یہ احتجاج اور بائیکاٹ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بین الاقوامی سطح پر عالمی عدالتِ انصاف (ICJ) اور بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے سامنے غزہ میں جاری مظالم پر اسرائیل پر سیاسی اور قانونی دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔