LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام، ڈاکٹر معید یوسف کی طلبہ کیساتھ خصوصی نشست نائجیریا کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن، 6ماہ سے جنگل میں قید 308 افراد بازیاب صدر کا قدیم مقامی باشندگان کے حقوق، ثقافت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن کے عمل کا جائزہ لیا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار کیریبین جزیرے میں واقع تاریخی آتش فشاں ماؤنٹ پیلے ایک بار پھر فعال اسماء جتک کو دھمکیوں اور اہل خانہ کے قتل کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلئے اہم فیچر متعارف

کرسٹوفر نولن کی فلم ‘دی اوڈیسی’ کے نیویارک پریمیئر میں ‘اجرک’ سے تیار کردہ ٹائی زیب تن کر کے شرکت

Web Desk

21 July 2026

ہالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر کرسٹوفر نولن نے اپنی نئی بلاک بسٹر فلم ‘دی اوڈیسی’ (The Odyssey) کے نیویارک میں ہونے والے عالمی پریمیئر کے موقع پر سندھی اور جنوب ایشیائی ثقافت سے مزین ‘اجرک’ کے بلاک پرنٹ پر مشتمل خصوصاً تیار کردہ سلک ٹائی زیب تن کر کے شرکت کی۔ نیویارک میں مقیم ڈیزائنر آہان ٹنڈن (Aahaan Tandon) کی تیار کردہ اس اجرک ٹائی نے فیشن کی دنیا اور دنیا بھر کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔ ٹائی میں اجرک کے روایتی ہندسی نمونے، سرخ اور نیلا رنگ اور خوبصورت پھولدار میڈلینز کے نقش و نگار شامل تھے۔

کرسٹوفر نولن جو عموماً سادہ ڈارک سوٹ اور سادہ ٹائیز پہننے کے لیے جانے جاتے ہیں، ان کا ہالی ووڈ کے اتنے بڑے ریڈ کارپٹ پر صدیوں پرانی بلاک پرنٹنگ اور روایتی دستکاری سے آراستہ ڈیزائن کا انتخاب کرنا انتہائی سراہا جا رہا ہے۔ اجرک، جو سندھ کی قدیم ثقافت، شناخت اور تاریخ کا اہم ترین نشان ہے، بین الاقوامی سطح پر اس انداز میں پیش کیے جانے پر پاکستانی اور جنوب ایشیائی کپڑوں اور فیشن کے شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے