LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

مشرق وسطیٰ کی صورتحال: چین کے خصوصی ایلچی کی تہران آمد، اعلیٰ قیادت سے ملاقات

Web Desk

10 November 2026

مشرقِ وسطیٰ کے لیے چین کے خصوصی ایلچی ژائی جون تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نائب سیکرٹری علی باقری اور نائب وزیرِ خارجہ مجید تخت روانچی سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقاتوں کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور خطے میں جاری تنازعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چینی خصوص ایلچی نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگوں اور تنازعات کا دورانیہ طویل ہوتا جا رہا ہے اور ان کا دائرہ کار دیگر علاقوں تک پھیل رہا ہے، جبکہ طاقت کے استعمال سے مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا۔ ذرائع کے مطابق تہران کا دورہ مکمل کرنے کے بعد چینی خصوصی ایلچی اپنے اس سفارتی مشن کے اگلے مرحلے میں عمان اور سعودی عرب کا بھی دورہ کریں گے۔