LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی ستمبر میں یوکرینی فوج کے 48 ہزار اہلکار ہلاک ہوئے: روسی فوجی ماہر سکیورٹی خدشات: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں ادیس ابابا پہنچ گئیں، وطن منتقلی کے انتظامات جاری حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات، کامیابی کے دعوے، مشترکہ اعلامیہ جلد متوقع ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار

پاک بھارت جنگ سے شہرت پانے والے چینی 10سی طیاروں کاایئرشومیں شاندارمظاہرہ

Web Desk

3 February 2026

پاک بھارت جنگ کے دوران دنیابھرکی توجہ کا مرکزبننے والے جدید چینی لڑاکا طیارے جے 10سی نے سنگاپورایئرشومیں شاندارمظاہرہ پیش کیا۔یہ طیارہ عالمی سطح پر اس وقت نمایاں ہوا جب گزشتہ سال مئی میں پاک فضائیہ نے  اس طیارے کو بھارت کے زیر استعمال فرانسیسی ساختہ رافیل لڑاکا طیارے کو مار گرانے کے لیے استعمال کیا تھا۔

سنگاپور میں ہونے والے ائیر شو میں چینی فضائیہ کی ٹیم کے 6 جے 10 سی طیاروں نے مشترکہ فضائی مظاہرہ پیش کیا جبکہ دو طیاروں نے انفرادی طور پر کرتب دکھائے۔

جے-10 سی ایک سنگل انجن، ملٹی رول جنگی طیارہ ہے جسے چین کی چینگدو ائیرکرافٹ کارپوریشن نے تیار کیا ہے۔یہ طیارہ جدید انجن اور ایکٹیو الیکٹرانکلی اسکینڈ ایریے ریڈار سے لیس ہے جبکہ اس میں پی ایل-10 اور پی ایل-15 ائیر ٹو ائیر میزائل نصب کیے جاسکتے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق پاکستان اس وقت چین کے علاوہ واحد ملک ہے جو جے-10 سی طیارے استعمال کر رہا ہے اور پاکستان کے پاس اس طیارے کے 36 برآمدی ماڈلز کے ساتھ تقریباً 250 پی ایل-15 میزائل موجود ہیں۔گزشتہ سال مئی میں بھارت کے ساتھ چار روزہ سرحدی جنگ کے دوران پاکستان نے  ان طیاروں کی مددسے متعدد بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے تھے جن میں فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے بھی شامل تھے۔