LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی پنجابی کانفرنس میں پنجابی زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف عرب اتحاد کی یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، اہم اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ ایران عراق کا سکیورٹی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اتفاق، سرحدوں کے تحفظ کا عزم نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی ابوظہبی ایئرپورٹ پر اسمارٹ کوریڈور متعارف، گیٹ سے گزرے بغیر پاسپورٹ کنٹرول کی سہولت امارات میں دفاعی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ڈیفنس اے آئی کے آپریشنز کا آغاز دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ دبئی میں طلبہ کیلئے سائیکلنگ پروگرام شروع، محفوظ سفر کی تربیت نصاب میں شامل ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ اہم اسلامی ملک کے ایئرپورٹ سے 9 ماہ میں 5 کروڑ سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ ایم کیو ایم نے ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے آج کی ریلی منسوخ کر دی امارات کے قومی دن پر محنت کشوں کیلئے 40 سے زائد مقامات پر خصوصی تقریبات کا اعلان

چین نے امریکی کمپنی اینتھروپک کے اے آئی کوڈنگ ٹول کے استعمال کے بارے میں خبردار کردیا

Web Desk

8 July 2026

چین کے ایک بڑے صنعتی ریگولیٹر نے بدھ کے روز صارفین کو امریکی مصنوعی ذہانت (AI) کی کمپنی ‘اینتھروپک’ (Anthropic) کے مشہور کوڈنگ ٹول ’کلاڈ کوڈ‘ (Claude Code) میں ایک مبینہ ’سکیورٹی بیک ڈور‘ کی موجودگی سے متعلق شدید خبردار کیا ہے۔

چین کے نیشنل وَلنرایبلٹی ڈیٹا بیس (NVDB) کے مطابق، یہ مبینہ بیک ڈور سافٹ ویئر صارفین کی انتہائی حساس معلومات، بشمول ان کی لوکیشن اور شناخت سے متعلق ڈیٹا، ان کی اجازت کے بغیر اینتھروپک کے امریکی سرورز تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ ’کلاڈ کوڈ‘ ایک ایڈوانسڈ اے آئی کوڈنگ ایجنٹ ہے جو صارف کی ہدایات پر کمپیوٹر کوڈ تیار کرنے، سافٹ ویئر کی خرابیاں دور کرنے اور کوڈ کا جائزہ لینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

اگرچہ اینتھروپک نے چین اور دیگر حریف ممالک میں اپنی مصنوعات تک براہِ راست رسائی محدود کر رکھی ہے، تاہم چینی صارفین وی پی این (VPN) یا تھرڈ پارٹی پراکسی سروسز کے ذریعے ان ٹولز کو استعمال کر رہے ہیں۔

این وی ڈی بی، جو چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماتحت کام کرتا ہے، نے اپنی ویب سائٹ پر الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹول میں پائے جانے والے ’سکیورٹی بیک ڈور کے خطرات‘ چین کی قومی اور انفرادی سلامتی کے لیے ’سنگین خطرہ‘ بن سکتے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی کمپنی اینتھروپک نے ان الزامات پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

چینی ریگولیٹر نے تمام اداروں اور صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس سافٹ ویئر کی مکمل جانچ کریں، اور یا تو اسے اَن انسٹال (Uninstall) کر دیں یا پھر اس کے نئے ورژن پر اپڈیٹ کریں جس میں اس خطرے کو ختم کیا گیا ہو۔

دوسری جانب، اس الرٹ کے فوراً بعد چینی ٹیکنالوجی کمپنی ’علی بابا‘ نے بھی سخت ایکشن لیتے ہوئے سکیورٹی خدشات کے باعث اپنے ملازمین کے لیے 10 جولائی سے ’کلاڈ کوڈ‘ کے استعمال پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ ماضی میں اینتھروپک نے علی بابا پر اپنے اے آئی ماڈلز کی نقل تیار کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا، جس کے بعد دونوں کمپنیوں کے تعلقات پہلے ہی کشیدہ ہیں۔