LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شامل ایم ایس سی مرجام کراچی پورٹ پہنچ گیا جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ریزروز بڑھانے کی ہدایت کویت کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے نیتن یاہو امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ سے ملاقات میں ایران جنگ پر تبادلہ خیال متوقع عمران خان رہائی فورس کیس: آئینی عدالت کا فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال بہتر، پانی کا بہاؤ معمول پر آگیا آزاد کشمیر الیکشن: ن لیگ نے 8 نشستیں جیت کر میدان مار لیا، پیپلزپارٹی 4 پرکامیاب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان صدر مملکت اور وزیراعظم کا 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر اقوام متحدہ کی مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی بستیوں کے توسیعی منصوبے کی شدید مذمت میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب

چین اور تائیوان کو ایک ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا، صدر شی جن پنگ

Web Desk

1 January 2026

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور تائیوان کو ایک ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں جانب رہنے والے چینی باشندوں کے درمیان خون اور رشتہ داری کا تعلق ہے۔

نئے سال کے موقع پر اپنے پیغام میں چینی صدر نے کہا کہ چین سے تائیوان کا دوبارہ الحاق ناگزیر ہے اور اسے روکا نہیں جا سکتا۔ ان کے مطابق مادر وطن کا دوبارہ ملاپ وقت کی پکار ہے۔

شی جن پنگ کا یہ بیان چین کی جانب سے تائیوان کے قریب دو روزہ فوجی مشقوں کے خاتمے کے ایک دن بعد سامنے آیا۔ یہ مشقیں امریکا کی جانب سے تائیوان کو 11 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری کے چند دن بعد کی گئی تھیں۔

چینی صدر نے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں طرف بسنے والے چینی ایک ہی قوم کا حصہ ہیں اور تاریخ بھی اسی سمت آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ تاریخ کی درست سمت پر کھڑا رہا ہے اور عالمی امن، ترقی اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے لیے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

شی جن پنگ نے ہر سال 25 اکتوبر کو تائیوان ریکوری ڈے منانے کے اعلان کو بھی سراہا، جو دوسری عالمی جنگ کے بعد تائیوان پر جاپانی قبضے کے خاتمے کی یاد میں منایا جائے گا۔

چینی صدر نے چین کی مصنوعی ذہانت اور خلائی صنعت میں ہونے والی پیش رفت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بڑے اے آئی ماڈلز میں برتری کی دوڑ جاری ہے، جبکہ چِپس کی تحقیق اور تیاری میں بھی چین نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کے مطابق یہ پیش رفت چین کو دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں شامل کر چکی ہے۔