چین کا مسئلہ فلسطین کے دو ریستی حل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
Web Desk
17 October 2026
چین نے مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کے لیے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل (Two-State Solution) کی مسلسل اور بلا مشروط حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای (Wang Yi) نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق اور آزاد ریاست کے قیام کے لیے بیجنگ کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ چین بین الاقوامی فورمز پر فلسطین کے معاملے کی بااثر اور مؤثر وکالت جاری رکھے گا۔
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ سیکا (CICA) اجلاس کے موقع پر اپنی فلسطینی ہم منصب فارسین آغابکیان شاہین (Varsen Aghabekian Shahin) سے ملاقات کے دوران وانگ ای نے زور دیا کہ موجودہ عالمی حالات میں فلسطین کے دیرینہ اور بنیادی مسئلے کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے دنیا بھر کے تمام امن پسند ممالک اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں پائیدار امن کی خاطر دو ریاستی حل کی عملی حمایت اور کوششوں کو تیز کریں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026