آبنائے ہرمز کے قریب چینی ملکیت کے تیل بردار جہاز پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
Web Desk
7 May 2026
بحیرہ عرب: آبنائے ہرمز کے قریب پیر کے روز ایک چینی ملکیت کے تیل بردار بحری جہاز پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں جہاز کے ڈیک پر آگ لگ گئی۔
چینی میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ کسی چینی ملکیت اور عملے والے تیل بردار بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملے کے وقت جہاز پر آگ بھڑکنے کی اطلاع موصول ہوئی، تاہم عملے کے زخمی ہونے کی فوری طور پر کوئی تصدیق سامنے نہیں آ سکی۔
بحری سیکیورٹی ذرائع کے مطابق متاثرہ بحری جہاز ممکنہ طور پر ایک تیل و کیمیکل بردار ٹینکر تھا جو مارشل آئی لینڈز کے پرچم تلے رجسٹرڈ تھا۔ واقعہ متحدہ عرب امارات کے قریب واقع صقر بندرگاہ کے اطراف پیش آیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حملے کے بعد آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں جبکہ واقعے کی نوعیت اور ذمہ دار عناصر کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم
30 August 2026
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی
30 August 2026
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ
30 August 2026