LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
علیم خان صرف بیان نہ دیں، استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں: سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردِعمل امریکا نے چین، بھارت، روس اور ایران کے اداروں پر نئی پابندیاں لگا دیں سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے ہمارے مخالفین آپس میں کسی بات پر متفق نہیں، ہماری سیاست صرف ترقی ہے: احسن اقبال بھارت کی موجودہ قیادت نفرت کی سیاست سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے: سفیر فیصل نیاز ترمذی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل بھارت فلسطین کیخلاف اسرائیل کو اسلحہ اور دفاعی پرزے فراہم کرتا رہا: ایمنسٹی انٹرنیشنل ترک وزیر خارجہ کی حماس کے نئے سربراہ خلیل الحیہ سے ملاقات، امن مذاکرات پر زور اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال وفاقی آئینی عدالت کا ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ وزیراعظم کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کشمیر میں انتخابات کا فیصلہ بیلٹ سے ہونا چاہئے، بلٹ سے نہیں: بلاول بھٹو نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی ایران کا اردن میں امریکی ایئربیس پر حملہ، تین ایف 35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

چینی کمپنی گی سپیِس اور پاک سیٹ میں سیٹلائٹ کنیکٹیوٹی کے فروغ کا معاہدہ

Web Desk

31 January 2026

چین کی کمرشل اسپیس کمپنی گی سپیِس نے پاکستان کی سیٹلائٹ کمیونیکیشن آپریٹر پاک سیٹ انٹرنیشنل کے ساتھ تعاون کا معاہدہ کر لیا ہے، جس کا مقصد پاکستان اور قریبی خطوں میں سیٹلائٹ پر مبنی کنیکٹیوٹی سروسز کو فروغ دینا ہے۔

پاک سیٹ کے مطابق یہ شراکت داری پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے، دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں کنیکٹیوٹی بہتر کرنے اور خطے میں بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کو سہارا دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔

گی سپیِس کے بیان کے مطابق تعاون میں پالیسی ہم آہنگی، تکنیکی تعاون اور مارکیٹ ڈویلپمنٹ شامل ہوں گے، خاص طور پر کمپنی کے لو ارتھ آربٹ سیٹلائٹ آئی او ٹی نیٹ ورک گی سیٹ کام کے حوالے سے، جسے پاکستان اور آس پاس کے علاقوں میں متعارف کرایا جائے گا۔

معاہدے کے تحت پاک سیٹ پاکستان میں کمرشل آپریشنز کے لیے پالیسی معاملات، اسپیکٹرم کوآرڈینیشن اور قانونی تقاضوں کی تکمیل میں معاونت کرے گا، جبکہ دونوں فریق نیٹ ورک تک رسائی، سروس انٹیگریشن اور مارکیٹنگ کے امکانات کا بھی جائزہ لیں گے۔

گی سپیِس کے چیف ایگزیکٹو وانگ یانگ کا کہنا ہے کہ کمپنی پاکستان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر موسم میں کام کرنے والی، اعلیٰ اعتماد کی حامل سیٹلائٹ کمیونیکیشن سروسز فراہم کرے گی، جو صنعتی ڈیجیٹلائزیشن، علاقائی رابطوں اور کوریج کے خلا کو پُر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔