ڈرون کا توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار بنا لیا
Web Desk
21 January 2026
چین نے ڈرون حملوں کا مؤثر توڑ نکالتے ہوئے مائیکروویو شعاعوں پر مبنی جدید ہتھیار تیار کر لیا ہے، جو بیک وقت کئی ڈرونز کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چین کی سرکاری اسلحہ ساز کمپنی نورینکو (Norinco) کے ماہرین کے مطابق یہ ہتھیار “ہیریکین 3000” کہلاتا ہے اور اسے ٹرک پر نصب کیا جا سکتا ہے۔ یہ نظام تین کلومیٹر تک کی حدود میں پرواز کرنے والے ڈرون جھنڈ کو ایک ساتھ تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ہیریکین 3000 سے خارج ہونے والی طاقتور اور غیر مرئی مائیکروویو شعاعیں ڈرونز کے تمام برقی نظام کو جام کر دیتی ہیں، جس کے بعد ڈرون فضا میں ہی ناکارہ ہو جاتے ہیں۔
مغربی دفاعی ماہرین اس ہتھیار کو ڈرون حملوں کے خلاف ایک مؤثر دفاعی نظام قرار دے رہے ہیں اور اسے جدید جنگی ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ن لیگ خیراتی مینڈیٹ کی حکومت ہے، کشمیر میں ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: شرجیل انعام میمن
29 July 2026
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بند کی جائے: 27 جولائی کے الیکشن فراڈ تھے، بیرسٹر گوہر
29 July 2026
امریکی مفادات پر حملہ برداشت نہیں، ٹرمپ کا ایران کو سخت جواب دینے کا اعلان
29 July 2026
حکومت بجلی بلوں، پٹرولیم لیوی کے ذریعے عوام پر مسلسل بوجھ ڈال رہی ہے: حافظ نعیم الرحمان
29 July 2026
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
29 July 2026
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
29 July 2026
واٹس ایپ کی اسٹیٹس سے متعلق نئے فیچر کی آزمائش
29 July 2026
آزاد کشمیر الیکشن میں تاریخی اور بھیانک دھاندلی ہوئی, سابق وزیراعظم
29 July 2026