LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

وزیراعلیٰ کی ترقیاتی منصوبوں بالخصوص صاف پانی سکیم کی بروقت تکمیل کی ہدایت

Web Desk

6 January 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سڑکوں میں کھدائی کے باعث عوام کو درپیش مشکلات پر معذرت کر لی ہے۔ انہوں نے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تین گھنٹے تک پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام، مثالی گاؤں، پی ایچ اے، صاف پانی اور دیہی سڑکوں کے منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ نے فلٹر پلانٹس سے متعلق عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس ترجیحی بنیادوں پر نصب کیے جائیں گے اور واٹر بوٹلنگ و فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر و بحالی 30 جون تک مکمل کی جائے۔ انہوں نے ڈی جی خان، خوشاب، رحیم یار خان اور بہاولپور میں گھروں تک صاف پانی کی فراہمی، لاہور کینال کی صفائی اور بارش کے بعد پانی کے نکاس کے اہداف بھی مقرر کیے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ روڈ بحالی کے 1529 منصوبوں کے تحت 4031 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت ہوگی، جبکہ مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت 224 دیہات میں کام شروع ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ نے لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے کو 30 اپریل تک مکمل کرنے، سات شہروں میں ترقیاتی منصوبے اپریل تک ختم کرنے اور منصوبوں کی نگرانی کے لیے لائیو ڈیش بورڈ قائم کرنے کی ہدایت بھی کی۔