وزیراعلیٰ کا الحمرا کے مسیحی ملازمین کو ایک تنخواہ بونس دینے کا اعلان
Web Desk
24 December 2025
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے الحمرا آرٹس کونسل کے مسیحی ملازمین کو ایک تنخواہ کے برابر بونس دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں کرسمس کی مناسبت سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان بھی موجود تھیں۔
تقریب کے دوران عظمیٰ بخاری نے مسیحی ملازمین سے ملاقات کی، انہیں کرسمس کی مبارکباد دی اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تحائف تقسیم کیے۔ انہوں نے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔ تقریب میں چیئرمین الحمرا رضی احمد اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا محمد نواز گوندل بھی شریک تھے۔
خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، اقلیتیں وزیراعلیٰ پنجاب کے دل کے بہت قریب ہیں اور مسیحی ملازمین کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے، اور عوام سے اپیل کی کہ کرسمس کے موقع پر اپنی خوشیوں میں دوسروں کو بھی شامل کریں کیونکہ یہ تہوار محبت، امن اور ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026