وزیراعلیٰ سندھ کا ورلڈ بینک کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی جائزہ اجلاس
Web Desk
17 December 2025
اجلاس میں ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مس بولورما امگابازار کی قیادت میں 10 رکنی وفد نے صوبے میں مختلف شعبوں کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیر، چیف سیکریٹری، میئر کراچی، متعلقہ سیکریٹریز اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ورلڈ بینک کے ساتھ شراکت داری سندھ کے اصلاحاتی اور بحالی ایجنڈے میں اہم حیثیت رکھتی ہے اور بین الاقوامی شراکت داری صوبے کی ترقی و بحالی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔سندھ میں ورلڈ بینک کے 13 منصوبے جاری ہیں جن کی کل لاگت 3.86 ارب ڈالر ہے، جن میں سے 1.96 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں۔ اجلاس میں مالی سال 2026 کے لیے 700.25 ملین ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں کراچی کے شہری ترقی، ٹرانسپورٹ، بلدیاتی منصوبوں اور پراپرٹی سروے کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پراپرٹی سروے کے مکمل ہونے سے بلدیاتی اداروں کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔ ایس باس (SBOSS) کے تحت 13 ادارے آن بورڈ ہیں اور 4 ہزار سے زائد ای-پرمٹس جاری کی جا چکی ہیں، جبکہ فیز تھری میں مزید ادارے مئی 2026 تک شامل ہوں گے۔پانی، نکاسی آب اور آبپاشی کے منصوبوں کو عوامی صحت اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا۔ اجلاس میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج پروجیکٹس، سندھ بیراجز، سیلاب متاثرین کے لیے بحالی منصوبوں اور تعلیم، صحت، سماجی تحفظ، زراعت اور ماحولیاتی بحالی کے منصوبوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ رکاوٹیں دور کی جائیں اور خریداری و فنڈز کے اجرا میں تیزی لائی جائے تاکہ عوامی زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل
11 October 2026
سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ
11 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی
11 October 2026
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر
11 October 2026
مچھ میں ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026